14-August-2022 -پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد وائس چانسلر  اوکاڑا یونیورسٹی کا پیغام

14اگست 2022---پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد وائس چانسلر  اوکاڑا یونیورسٹی کا پیغام

مجھے بے پناہ خوشی ہے کہ ہم ارض پاک کا 75 واں یوم آزادی مثالی حب الوطنی، ملی جوش و جذبے،   شاندار ولولے اور عظیم روایات کے ساتھ منا رہے ہیں۔ یہ پاکستانی عوام اور مسلم امہ کے جذبات اور آرزوؤں کا آئینہ دار ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے اسلاف اور ہم نے پاکستان کے قیام اور حفاظت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ          مادر وطن کے دفاع ،اسے عظیم سے عظیم تر بنانے اور نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ  و پیراستہ کرنے میں اپنی پوری توانائیاں صرف کریں گے اور کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔ اللہ ہمارا حامی و ناصرہو۔ پاکستان زندہ باد